Posted by Shah Jee at 2:45 PM
Read our previous post
یہ کتاب ٹیوٹوریلز کا ایک مجموعہ ہے جسے ایک پی ڈی ایف کتابچے کی صورت میں اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ ٹیوٹوریلز کا یہ مجموعہ شکیل محمد خان
صاحب کا تحریر کردہ ہے جو کہ آئی ٹی دنیا فورم کے اہم رکن ہیں۔ شکیل محمد
گزشتہ چار سال سے ویب ڈویلپمینٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں، اگرچہ وہ پروفیشنل
رائٹر نہیں ہیں پھر بھی انہوں نے اپنی بہترین کوششیں اس ٹیوٹوریل کو لکھنے
میںصرف کی ہیں۔ یہ کورس ان لوگوں کے لیے ہے جو بنیادی ویب ڈویلپمینٹ یعنی
ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ سے واقف ہیں۔
پی ایچ پی جو دراصل پرسنل ہوم پیج کا مخفف ہے
ایک اوپن سورس، تیز رفتار، مفت دستیاب اور طاقتور ویب ڈویلپمینٹ کمپیوٹر
لینگویج ہے۔ اس کی ان خوبیوں نے موجودہ دور کے ڈویلپرز کو مجبور کر دیا ہے
کہ وہ اسے سیکھیں اور اس کا استعمال کریں۔ دور حاضر کے مشہورو معروف
کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جوملہ، بلاگنگ سی ایم ایس ورڈ پریس، فورم سی ایم ایس
وی بلیٹن اور آن لائن سٹور سی ایم ایس او ایس کامرس پی ایچ پی میں ہی تیار
کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف مائی سیکول ڈیٹا بیس جو کہ ان کانٹینٹ مینجمینٹ
سسٹم کی جان ہے، پی ایچ پی کے قدم بہ قدم ان کے چلنے میں اہم کردار ادا کر
رہی ہے۔
میں شکیل محمد خان کا شکر گزار ہوںکہ انہوں
نے اپنا تکنیکی علم آئی ٹی کے نئے طالبعلموں کے لیے اس کتاب کی صورت
میںپیش کیا، امید ہے وہ مستقبل میںمزید اچھے ٹیوٹوریل لکھتے رہیں گے۔
No comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.