Comments

Learn Islamic Khattati online, Quran Memorizing Online , darse Nizami Online .

Ways to Increase Pay Per Click urdu

Posted by at 2:36 PM Read our previous post

آن لائن مارکیٹنگ صرف کسٹمرز کی پسند پر منحصر ہوتی ہے۔اپنے کاروبار کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے آپ کو اپنے کسٹمرز کی پسند جاننی ہوگی۔اگر کسٹمرز کسی بھی ویب سائٹ کو کلک کرتے ہیں ‌تو اس میں‌ان کی کوئی ضرورت یا کوئی مسئلہ یا پھر کسی تلاش کا حل ہوتا ہے۔وہ کسی ایسے شخص‌کی تلا
ش میں‌ہوتے ہیں‌جو انھیں معلومات فراہم کر سکیں جس کی بنا ء پر وہ بالکل درست فیصلہ لے سکیں‌اور آپ کی سروس یا پراڈکٹ خرید سکیں۔
یہاں‌ہم آپ کو سات ٹپس بتائیں‌گے،جس سے آپ(“پے پر کلک“pay per click,PPC campaign) کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Track on a macro-action basis.1

ہر کي ورڈ يا پھر فريز کي کارگردگي کو نہایت باريک بيني کي بنياد پرٹریک کرنا۔
اگر کوئی کی ورڈ یا فریز کی وجہ سے برے نتائج سامنے آتے ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کو اپنی ویب سائٹ سے نکال دیں۔اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ اپنی ویب سائٹ کو اس سے اچھے کی ورڈز یا فریز دے سکتے ہیں۔

2۔Track on a micro-action basis

اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وزیٹرز آپ کی ویب سائٹ کو کس طرح سے وزٹ کرتے ہیں۔مائیکرو ایکشن وہ فیصلے ہوتے ہیں جو کسی بھی وزیٹر کے خریدنے کا فیصلہ لینے سے پہلے لیا جاتا ہے۔

3۔Select keywords based on buying process

اپنے کی ورڈز اور فریز کو خریدوفروخت کے مراحل میں سمجھنے کے لائق بنائیں۔
اگر ہر آن لائن مارکیٹنگ کمپنیاں‌ پوسٹ‌کلک کنورشن کی طرف سختی دکھانے لگ گئی تو کوئی بھی اس کے بعد ان کمپنیوں‌کے اشتہارات پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں‌کرے گا۔اچھی مارکیٹنگ منصوبہ بندی کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ مارکیٹ‌میں‌مختلف مراحل اور ورائٹی کے پراڈکٹس اور سروسز کے لئے آتے ہیں۔اگر آُ ان لو گوں‌کو اپنا نشانہ بنائے جو اپنی تلاش پوری کر چکے ہوں اور اب خریدنے کے لئے بالکل تیار ہوں۔اس وقت،آپ اپنی مارکیٹ کی اکثریت کو کھو چکے ہیں۔

انٹرنیٹ‌پرچاراقسام کے سائٹ‌وزیٹرز ہوتے ہیں۔سب سے پہلے وہ جو اچانک یا غلطی سے آ جائیں۔جیسے کہ آپ کی سائٹ میں‌یونیک وزیٹرز کی تعداد انھی لوگوں کی وجہ سے بڑھتی ہے۔دوسری وہ قسم جو کہ جانتی ہے کہ اسے کیا چاہیے اور اسے کس سائٹ پر جانا ہے۔تسیری قسم کے لوگ صرف اپنی پسند کی سائٹ‌ پر ہی جانا پسند کرتے ہیں پھر وہ چاہے مہینوں اس کے چکر لگاتے رہیں۔

اب سب سے آخری قسم جو کہ “Window Shopper“ہوتے ہیں‌جو صرف یہ دیکھتے ہیں‌کہ آپ کس طرح‌سے اپنے صارفین کے لئے چیزیں‌بیچتے ہیں۔

4۔وزیٹر کی باطینیت کا استعمال کرنا:

ایک تحقیق کے مطابق پتہ چلا ہے کہ کس طرح وزیٹرز چودہ دن کی مدت میں‌واپس انھی ویب سائٹس پر آتے ہیں جہاں سے انھوں نے پہلے کوئی شاپنگ کی تھی۔پی پی سی صرف ایڈ کمپینز ہیں‌اس میں‌کوئی دھوکے بازی نہیں‌ہے۔

5۔واضح حساب لگانا

اپنے انوسمنٹ کا واضح حساب لگایا جائے۔اپنے ہر کی ورڈ اور فریز پر پر لگائی گئی قیمت کا اندازہ لگائیں۔اور پھر ان میں‌سے ان کی ورڈز اور فریز کا جائزہ لیں‌جن سے آپ کو فائدہ ہوا ہے اور آپ کو منافع بھی ہوا ہے۔

6۔وسعت اختیار کرنا

صرف ان کی ورڈز اور فریز پر دھیان رکھیں‌جن سے آپ کو بہت زیادہ منافع حاصل ہوا ہے۔بڑے پیمانے پر موجود کمپین میں‌محنت بھی اتنی زیادہ ہی لگتی ہے۔ان کے پاس ٹارگٹ بھی اتنے زیادہ ہی ہوتے ہیں جنھیں وہ زیادہ پیسے لگا کر کما لیتے ہیں۔

7۔وزیٹرز کو اپنے مقصد کی طرف راغب کرنا۔

آپ اپنی ویب سائٹ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ وزیٹرز کو اپنے پراڈکٹ یا سروسز کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔ایک منصوبہ تیار کریں۔جو آپ چاہتے ہیں‌کہ وہ استعمال کریں۔اس کو استعمال کرنے سے پہلے ان کو کیا کرنا ہو گا یہ آپ کو بتا دیجیے۔اور پھر باتوں ہی باتوں میں ان سے ان کی مرضی کی چیزوں کی معلومات حاصل کر لیں ۔اس طرح آپ ان کے دماغ تک پہنچ سکتے ہیں اور آپ کا پراڈکٹ یا سروس کے لئے اچھے کی ورڈز یا فریز مل سکتے ہیں۔
  thanks pak.net

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.

©2012 KHATTATI ONLINE