Comments

Learn Islamic Khattati online, Quran Memorizing Online , darse Nizami Online .

Successful email marketing campaigns

Posted by at 1:55 PM Read our previous post


ای میل مارکیٹنگ کو کامیاب کرنے کے دس طریقے

جب بھی ویب سائٹ یا مار کیٹ کے مالکان آن لائن مارکیٹ کی باتیں کرتے ہیں تو وہ اس کے لئے اکثرseoیا Ppcکے پاس جاتے ہیں۔
ای میل مارکیٹنگ کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے جب کہ یہ وہ طریقہ ہے جس سے ان کے پاس نئے کسٹمرز بھی آتے ہیں اور کچھ موجودہ کسٹمرزبھی مزید معلومات کے لئے آتے رہتےہیں۔لیکن شاید اس میں ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ کچھ ڈائریکٹ ای میل کمپنیاں سپیم ای میل کے ساتھ مل جاتی ہیں۔
ایک کامیاب ای میل مارکیٹنگ کے لئے کچھ مراحل ہیں جن سے گزر کر آپ کو بہت اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔ کامیابی کا راز سب سے زیادہ پہلے سے منصوبہ بندی کرنے کے مرحلہ میں ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ پہلی بار ای میل مارکیٹنگ میں قدم رکھ رہے ہیں تو پھر اس کو غور سے پڑھیے۔آپ جتنی زیادہ ای میل مارکیٹنگ کیمپین چلائیں گے اتنے ہی زیادہ مواقع آپ کو فراہم ہونگےاور اچھے نتائج بھی ملیں گے۔اب ہم آپ کو دس اہم ترین طریقے بتائیں گے جس سے آپ کو کامایب ای میل مارکیٹنگ جیسے نتائج حاصل ہو سکیں گے۔

۱۔اپنے حتمی مقصد کے بارے میں مستقل رہنا:
یہ بات تو واضح ہے کہ آپ کے ذہن میں اپنا مقصد معلوم ہو جس سے آپ اپنی کوششوں کی طرف اچھی طرح سے توجہ دے سکتے ہیں ،ای میل مارکیٹنگ تب بھی زیادہ موثر ہو سکتی ہے اگر آپ کوئی نیا پراڈکٹ یا پھر کسی آنے والے تہوار سے متعلقہ کوئی سروس یا تقریب کا انتظام کرنے والے ہوں۔ایک اچھے اور بہترین منصوبہ کے ساتھ کی جانے والی ای میل مارکیٹنگ کیمپین آپ کے پراڈکٹ کو مشہور کر وا سکتی ہے۔آپ کے صارفین کو آپ کا نام اور پراڈکٹ یا سروس جو آپ نے بیچی تھیں یاد رہیں گی،جس سے وہ آئندہ بھی آپ کی ای میل مارکیٹنگ سے مزید رشتہ قائم رکھیں گے۔اگر آپ وقتاً فوقتاً اچھی اور دلچسپ ای میلز بھیجتے رہیں گے تو اس پر لوگوں کے تاثرات اچھے ہی ملیں گے۔اس طرح سے آپ کے کسٹمرز کا آپ پر بھروسہ ہو تا چلا جائے گا اور آئندہ بھی آپ پر ہی منحصر رہیں گے۔

2۔Your Opt-In Email List:
اس سیکشن میں‌آپ کو بہت سیکیز مل جائیں‌گی۔جس سے آپ کو لسٹ میں‌اچھا رزلٹ‌مل جائے گا۔کسی دوسرے کی لسٹ سے اگر آپ وقت لیتے ہو اورمحنت کرتے ہو تو اس سے آپ کی سائٹ کے ممبرز پر اثر پڑے گا۔
اپنی لسٹ‌بنانے میں‌وقت اور پیسے تو لگتا ہے۔لیکن آغاز کرنے کے لئے کسی دوسرے سے لسٹ خریدنا یا کرایے پر لینے سے کام چل جائے گا۔اس کے بعد آپ پانی لسٹ‌اپنے ممبرز کو پیش کر کے زیادہ اچھا کام کر سکتے ہیں۔

3- کارگردگی کے جائزہ لینے کی تراکیب کا استعمال

آپ کے ذہن میں یہ بات ہمیشہ سے واضح ہو نی چاہیے کہ آپ اپنی ایڈورٹائزنگ کیمپین کی کارکردگی کو کیسے بڑھائیں گے۔یہی ایک بہترین راستہ ہے جس کی بناء پر آپ کی ایڈورٹائزنگ کیمپین کی طرف سے آپ کو اچھے رزلٹ مل سکتے ہیں۔انھی نتائج کی بناء پر ایڈورٹائزنگ کیمپین اگلی معلوماتی چیزوں کے لئے تیار ہو سکے گی۔اگر آپ خود اس کام کو بخوبی انجام نہیں دے سکتےکسی ای میل مارکیٹنگ ممینیجمنٹ سروس کو یہ کام سونپ دیں۔

4۔ویب سائٹ کو تیار کرنا:
کسٹمرز کا آپ کی ویب سائٹ پر آنا اس جنگ کا چھوٹا سا حصہ ہے۔ایک دفعہ کسی ریڈر نے آپ کی بھیجی ہوئی ای میل کے لنکس کو کلک کر دیا تو آپ پھر بھروسہ کر لیجیے گا کہ بس اب آپکی ویب سائٹ میں موجود پراڈکٹ بِکنے کے لءے تیار ہو رہے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ریڈرز آپ کے پراڈکٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں تو ان کوسیدھا اس پیج پر مت لے کر جائیں جہاں اس پراڈکٹ کی قیمت لکھی ہوئی ہے۔بلکہ اسے کچھ دوسرے پیجز کی طرف جانے پر مجبور کر دیں تاکہ اسے مزید پتہ چل سکے تاکہ بعد میں اس پراڈکٹ کو خرید لیں۔

5۔ ایک دلچسپ سیبجیکٹ لائن:
آپ کے ای میل کی سبجیکٹ لائن ہی وہ پہلی چیز ہوتی ہے جس کو ریڈر سب سے پہلے پڑھتا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ آپ کی بھیجی ہوئی ای میل کے سبجیکٹ کے الفاظ ایسے نہ ہوں جن کو سپیم فلٹر اِ ن باکس میں جانے سے روک دے۔اس لئے ایسے الفاظ سے محتاط رہیں۔
ایک دلکش اور دلچسپ سبجیکٹ کی لائن لکھنے کے بہت سے طریقے ہیں ۔کچھ جزبات سے متعلقہ الفاظ بھی ریڈرز کو متوجہ کر تے ہیں ۔وہ جزباتی الفاظ جیسے پیار،پیسہ،لالچ،یا گپ شپ وغیرہ کا استعمال کچھ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

6۔ای میل کا باڈی کنٹینٹ:
آخر کا ر ہم ای میل کی باڈی تک پہنچ ہی گئے۔یہ ہمارا چھٹا مرحلہ ہے۔جو ہمارے منصوبہ کے عین مطابق ہے۔ویسے بھی سبجیکٹ لائن نے ریڈر کو ای میل کھولنے پر مجبور تو کر ہی دیاہے۔ اور اب باڈی کے کنٹینٹ کو اپنا کام دکھانا ہے۔ریسرچ کے مطابق زیادہ ای میل کو بالکل دوستانہ الفاظ ہو نے چاہیے۔اس طرح ریڈر کو یہی لگتا ہے کہ ای میل ڈائریکٹ اسی سے بات کر رہی ہے اور اس میں ریڈر کا ہی فائدہ ہے۔آپ اس ای میل میں اپنا مقصد بہت ہی کم لیکن واضح الفاط میں بیان کریں گے۔اس سے ای میل اچھی لگے گی۔
ای میل کو گرائمر کے حساب سے بالکل ٹھیک ہو نا چاہیے۔کسی بھی قسم کی غلطی ریڈرزکو میل نہ پڑھنے پر مجبور کر دے گی۔اس لئے سپیلنگ چیک کے عمل کو دو دفعہ دہراءیں اور پھر اس کو خود ایک بار چیک کریں۔اس کے بعد لنکس بھی چیک کر لیں کہ وہ بالکل ٹھیک ویب پیجز کی طرف ہی کھلتے ہیں کہ نہیں۔

7۔ویب سائٹ کے لنکس لگا نا
آپ کی پوری ای میل کا دارومدار اسی چیز پر ہے کہ ریڈر آپ کی ای میل کے لنکس کو کلک کرے اور ویب سائٹ کو وزٹ کرے۔اس میں صرف دو یا تین ہی لنکس ہونے چاہیے جو آپ کی ای میل کو جاندار بنا دیں ۔نا کہ پوری ای میل میں لنکس کی بھر مارہواور ریڈر پریشان ہو جائے کہ وہ کس کو کلک کرے۔
زیادہ تر ای میل مارکیٹنگ صرف اسی وجہ سے ناکام ہوئیں تھی کہ ان کے لنکس غلط تھے یا پھر بالکل کام نہیں کرتے تھے۔آپ کو اسی ایک چیز سے بچنا ہو گا۔

8۔ای میل بھیجنے کا درست وقت:
ای میل کو بھیجنے ک اوقت بھی سب سے اہم اور موثر ثابت ہو تا ہے۔ رات کے وقت لو گوں کو بہت زیادہ ای میلز ملتی ہیں جس کا مطلب یہ ہو ا ہے کہ صبح ان کو بہت زیادہ ای میلز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے کچھ فضول بھی ہو تی ہیں۔اس طرح کے حالات میں آپ کی ای میل کو نظر انداز کرنا یا اس کو ڈیلیٹ کرنا وہ بھی بناء پڑھے کہ کس نے بھیجی ہے؟کیا لکھا ہے؟ اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جاتی۔
اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو اس وقت ای میل بھیجنے کے لئے تیار کریں جب لوگ اپنی ای میلز پڑھ رہے ہوں۔کبھی کبھار ای میلز کو بھیجنے کا وقت گلوبل وقت کے ساتھ مل پاتا۔یہ مشکل اکثر مارکیٹ کو براداشت کرنی پڑی تھیں۔لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر ای میل صرف ایک ہی ملک سے نہیں ہوتی۔

9۔ای میل ٹیسٹ کریں
سب سے پہلے ایک ٹیسٹ ای میل خود کو، اپنے دوستوں ،فیملی ممبرز،اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو بھیجیں۔اس سے یہ بات پکی ہو جائے گی کہ آپ کی ایمیل ٹھیک پہنچ گئی ہے یا نہیں۔ایک بار آپ یہ دیکھ خوش ہو جائیں کہ ای میل بالکل ٹھیک نظر آ رہی ہے۔اس کے بعد دوسری ای میل بھیجیں جس میں اپنے پراڈکٹ کی لسٹ کو ڈیزائن کر کے بھیجیں ۔یہ آپ کے لئے ایک آخری موقع ہو گا جس میں آپ اپنی ای میلز کی غلطیاں درست کر سکتے ہیں۔
ایک ٹیسٹ ای میل اس بات کی بھی نشاندہی کر دیتی ہے کہ آپ کی ای میلز کا سیٹ اپ اب بالکل ٹھیک ہے اور وہ آپ کے لئے اچھے نتائج لے کر آئے گی۔

10- جائزہ لیں، درستگی کریں اور دوبارہ سے شروع کریں

اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھیں کہ ای میلز جلدی جلدی نہ بھیجیں‌یعنی کہ دو چار ای میلز ایک ہی مارکیٹ کی طرف اکٹھی نہیں‌جانی چاہیے۔ایک دفعہ اگر آپ کو اپنی کیمپین کو بہتر بنانے کے لئے اچھے راستے مل گئے تو آپ اپنی کسی بھی نئے پراڈکٹ کے لئے دوبارہ سے کیمپیننگ کر سکتے ہیں،آپ کے لئے مانیٹرنگ ،آپٹیمائزنگ اور دوبارہ شروع کرنے والا طریقہ آپ کے پراڈکٹ کے معیار اور ڈیمانڈ میں‌اضافہ کر گا۔اور اس سے آپ کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔

آپکی لسٹ اتنی اہم کیاں‌ہے؟
آپ کی ایک اچھی اور منافع بخش لسٹ ساری زندگی کے لئے آپ کو فائدہ دے سکتی اور وہ بھی انھی موجودہ اور نئے ممبرز کے ساتھ۔ایک گاہک کا آپ کا ہمیشہ کا گاہک بن سکتا ہے۔لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ جب وہ کچھ آپ سے پہلی بار خریدے توآپ اس سے اچھے انداز میں‌پیش آئیں۔اس طرح گاہک ہر دفعہ آُ کو ترجیح‌دے
گا۔ آپ کو صرف گاہک کا اعتماد جیتنا ہو گا۔اور اس کو اپنے حق میں کرنا ہے۔آپ کا یہ کام آپ کی سیل کو برھا سکتا ہے۔
آپ اپنی لسٹ‌کو اپ ڈیٹ‌کرتے رہیں اور اس کا دھیان رکھیں اور آپ کی لسٹ‌ آپ کے منافع کا خیال رکھے گی۔
content from http://pak.net

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.

©2012 KHATTATI ONLINE